ملتان ،04 نومبر (اے پی پی ): جنوبی پنجاب کے محکمہ تعلیم کا لجز ونگ میں انقلا بی تبد یلیا ں لا ئی جا رہی ہے ہیں اور اس سلسلے میں ڈا ئر یکٹرز ،ڈ پٹی ڈائریکٹر سے مشا ور ت کا سلسلہ جا ری ہے ،اس حوالے سے میں قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں کانفرس کا انعقا د کیاگیا۔
سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کانفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہا ئر ایجو کیشن پر خصوصی تو جہ مرکوز کر ناوقت کا تقاضا ہے ، کالجز میں سٹا ف اور ٹیچر ز کی ریسنلائزیشن ضرور ی ہے ۔پرنسلز کےلئے فنڈز کی دستیا بی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ، طلبا ءو طالبا ت کوآ ن لا ئن میگز ین سے لنک کر کے مطا لعہ کی عا دت کو پر وان چڑ ھا یا جا رہاہے جبکہ یکم جنو ری 2021 ءسے آ ن لا ئن میگزین کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ کالجز میں کورونا ایس او پیز پر عملد آ مد کیا جا ئے اور اسا تذ ہ ما سک پہن کر طلبا ءکےلئے رول ما ڈ ل بنیں ۔کالجز میں سپو رٹس کے فر وغ کےلئے پاکستا ن کر کٹ بو رڈ سے بات چیت جاری ہے ، طلبا ءکو خصوصا کر کٹ میں تما م سہو لیا ت میسر ہو نگی ۔ ہم نے اپنے تعلیمی ادا رو ں کے مید انو ں کو آ با د کرنا ہے، ہما رے قومی کھیل ہا کی کا فروغ بھی ہما ر ے لئے بہت ضر ور ی ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ جنو بی پنجا ب سیٹ اپ بننے سے ہمیں خود مختا ر ی حا صل ہو ئی ہے جس کے تحت اب ہم نے فیصلہ ساز ی کو اپنا نا ہے اور اپنے سسٹم کو بہترسے بہتر بنا نا ہے ،ہا رڈ ایریا ز کے کالجز میں سٹا ف کی تعیناتی اور تعلیم کے فر وغ کےلئے ہمیں اپنے وسا ئل استعما ل میں لا نا ہو نگے ،ٹیچر ز کی کمی و پیشی کو مستقل رکھنا ہو گا ،کالجز انٹر نیز کی کا ر کر دگی کو حا ضر ی و رزلٹ سے جو ڑ نا ہوگا ۔
انہو ں نے کہا کہ ہما ر ے کالجز اساتذہ تعلیم و تر بیت کےلئے اپنی صلا حیتیں بروئے کار لا ئیں، انہیں وسائل کی کمی نہیں ہو نے دی جا ئے گی ،نئی بھر تیوں کا عمل ما ڈل بنا نے کی ضر ور ت ہے اور اس سلسلہ میں ڈ یما نڈ کو مد نظر رکھا جا ئے گا ۔
ڈا کٹر احتشام انور نے کہا کہ معاملات میں بہتری کے لئے تعلیمی افسران سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا جس سے مزید بہتری آ ئے گی ۔اسا تذہ طلبا ءکے ذہنی معیار کو سامنے رکھ کر تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں۔کالجز کے دستیا ب فنڈز کو استعمال میں لایا جائے،سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کالجز یونیو رسٹیو ں میں سپو رٹس ویک کا اہتما م کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ تعد اد کے پیشِ نظر ایوننگ کلا سز کے با رے میں بھی غور کیا جا رہا ہے ،کالجز کونسلزکو متحر ک بنا رہے ہیں ، ایسی پالیسیا ں بنا رہے ہیں کہ دستیا ب فنڈز خر چ ہو ں اور اس سے طلبا ءو طالبا ت استفادہ حا صل کر یں ۔
کانفرس میں ڈائریکٹرز کالجز ڈا ئرےکٹرز ڈا کٹر فر ید شر یف، شیخ فیا ض احمد ،محمد ابر اہیم ، جنو بی کے ڈ پٹی ڈا ئر ےکٹرز اور سٹاف آفیسر جنوبی پنجاب سلیمان بھٹی بھی موجود تھے۔











