ہری پور :پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم اور خصوصا ووکیشنل ٹریننگ پروگرام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں

275

ہری پور،24 نومبر (اے پی پی )؛پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کھیل کے ساتھ تعلیم میں بھی سرگرم عمل ،زلمی فاؤنڈیشن اور پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوا۔

پاکستان سپر لیگ فرنچائز کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے بھی کوشاں،زلمی فاؤنڈیشن اور پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور کے درمیان ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے۔ ہری پور میں قائم پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور میں زلمی فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر سڈرک اور پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ کے نے ایم او یو پر دستخط کیے  ایم او یو کے تحت نوجوان طلبا کو ووکیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرامز کرائے جائیں گے ۔زلمی فاؤنڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم اور دیگر شعبوں میں نوجوان طلبا کو ٹریننگ فرایم کرے گا

 چیف انوویشن آفیسر زلمی فاؤنڈیشن ڈاکٹرسڈرک نے کہا کہ  طلبا کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اسکل ڈیولپمنٹ ، ووکیشنل ٹریننگ  ڈیجیٹل پروگرامز بھی کرائیں گے

 ریکٹر  پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز  ڈاکٹر ناصر علی خان نے کہا کہ  زلمی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر نوجوان طلبا کو ٹریننگ اور نئے مواقع فرایم کریں گے ۔چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ  پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم اور خصوصا ووکیشنل ٹریننگ پروگرام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔  نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ اور ملازمت کے مواقع فرایم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔