ملتان: ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے  کا  مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس کے دورہ

152

ملتان ، 06نومبر(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے   کہا ہے کہ  معصوم شاہ روڈ پر ساٹھ سے زائد مالسری کے درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی   گئی  ہے،ڈوگر پارک کا جاکنگ ٹریک مکمل کر لیا گیا ہے۔گزیبو کی تکمیل آخری مراحل میں ہے،دھوبی گھاٹ پارک کی باﺅنڈری وال اور گزیبو کا تعمیری کام جاری ہے۔پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار  ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی بھی   ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر عابد محمود نے مزید کہا کہ ڈوگر پارک اور دھوبی گھاٹ میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دیں ہیں ، پارکوں میں لینڈ سکیپنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں ، بڑے سایہ دار درختوں سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ مالسری کے درختوں سے ٹریفک کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے،مصروف شاہراہ پر مستقبل میں درخت خوبصورت نظارہ پیش کریں گے۔