ملتان ،25نومبر(اے پی پی ) :کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے بھیس بدل کر مختلف مارکیٹوں کی انسپکشن شروع کر دی۔نعمان عابدنے سرکاری گاڑی کے بجائے پرائیوٹ سکوٹر پر دکانوں کا اچانک دورہ کیا ۔
پرائس مجسٹریٹ نے معصوم شاہ روڈ،گلشن مارکیٹ،ٹی چوک،شاہ رکن عالم میں ایس او پیز کی چیکنگ کی۔ چوک کمہارنوالہ، پیراں غائب،سمیجہ آباد، 40 فٹی، باوا صفراء میں بھی پڑتال کی ، ویگن اسٹینڈز،شادی ہالز،ڈیپارٹمنٹل سٹورز سمیت475 دکانوں کو چیک کیا گیا۔ 30 مقامات پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا گیا اور کورونا ایس او پیز مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر 3 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔2دکانداروں پر7ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ،کورونا ایس او پیز کی معمولی خلاف ورزی پر 25دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔











