ملتان : ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے  سلسلے میں   میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس   کا   انعقاد

130

ملتان، 17 نومبر (اے پی پی ):  سی ٹی او ملتان محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں ملتان پولیس آڈیٹوریم  میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں میلاد مصطفیٰﷺ کانفرس   کا   انعقاد  ہوا  ۔

تلاوت قرآن پاک سے میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کا آغاز کیا گیا۔ٹریفک وارڈن حافظ محمد مدنی، ، محمد کامران،  محمد عابد نے نعت رسول مقبولﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ سیرت کانفرنس کے اختتام پر ملک پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ،کانفرنس میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔

میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس میں سی ٹی او محمد ظفر بزدار اور سینئر ٹریفک وارڈنز کی بڑی تعداد میں شرکت کی، شہر کی معروف سماجی شخصیت شاکر حسین شاکر اور محمد عاصم، مہر فریدالدین، قاری نزیر احمد  جیسی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔