ملتان 09 نومبر (اے پی پی ): شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو عرفان فرید نے دیگر آفیسرز کے ہمراہ ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور بچوں کو علامہ اقبال کی شخصیت، ان کی شاعری کے بارے بتایا گیا کہ کیسے انہوں نے مسلمانان برصغیر کے دلوں میں آزادی کا ولولہ پیدا کیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری میں عشق محمد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے،ہمیں اپنی نوجوان نسل کو علامہ اقبال شاعری اور فلسفہ خودی کے بارے میں بتانا ہوگا تاکہ نوجوان نسل درست سمت کا تعین کر سکیں۔