ملکہء کوہسار مری میں تیز ہواؤں  ،برف باری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے  سے جاری

80

مری،24 نومبر (اے پی پی ): ملکہء کوہسار مری میں تیز ہواؤں  ،برف باری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے   سے   دوسرے روز بھی جاری ہے، مجموہی طور پر اب تک چھ انچ بر ف پڑ چکی ہے جو بارش کے ساتھ پگل رہی ہے۔

 موسم شدید سرد   ہونے کے باعث درجہ حرارت منفی دو تک پہنچ گیا ہے ۔ تیز ہواؤں سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا   ہے۔ گھڑیال اور کوھالہ فیڈرز کے سینکڑوں گھرانے گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بجلی بند ھونے کی وجہ سے سخت ترین مشکلات سے دو چار ہیں ۔

قبل از وقت برف باری سے ایندھن کی قلت کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے  جبکہ سکولوں اور کالجوں کے طلباو طالبات کو بھی تعلیمی اداروں تک مری آننے جانے کے لئے مشکلات درپیش ہیں۔

برف باری کا نظارہ کرنے کے لئے سیاح مری پہنچنا شروع  ھو گئے ہیں، مال روڈ پر سیاحو ں کا خوب ہلہ گلہ ہے۔ سیاح برف باری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مری شہر کے علاوہ بھوربن اور نیو مری میں بھی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے  ۔