لاہور، 23 نومبر (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی بغیر اطلاع سمبڑیال آمد سستے سہولت بازار کا دورہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آٹے،چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخوں کا جائزہ لیااور مختلف سٹالوں پر گئے خریداری کے لئے آئے لوگوں سے اشیاء ضروریہ کی سپلائی اور قیمتوں کے بارے دریافت کیا۔دورے کے دوران وزیر اعلی سے خریدای کے لیے آئی خاتون کی انصاف کی اپیل کی وزیر اعلی نے خاتون کو فوری انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آپ کو ہر صورت انصاف ملے گاپنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے چینی کی قیمت کم ہوئی ہے ظفروال سے سیدھا سمبڑیال آیا ہوں عوام کی خدمت کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخری حد جاوں گا۔











