میرپورخاص؛ جشن گیارہویں شریف کے حوالے سے محفل نعت کا انعقاد

237

میرپورخاص،21نومبر(اے پی پی): جشن گیارہویں شریف کے حوالے سے سیٹلائٹ ٹاون میں بزم عاشقانہ رسولﷺ کی جانب سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے معروف نعت خواں کے علاوہ کراچی سے آئے ہوئے وطن عزیز کے کمسن ثناء خواں غلام مصطفےٰ قادری نے ہدیہ نعت پیش کرتے ہوئے محفل میں چار چاند لگا دیئے، محفل میں  عاشقانہ رسولﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر سماجی شخصیت دستگیری ویلفیئر کے محمود صابری نے کہا کہ بزم عاشقانہ رسولﷺ کی   انتظامیہ اور خاص کر اویس رضا ملک، یوسف ملک، شبیر ملک،  محمد عبید شیخ، اسامہ خان اور محمد طارق  کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں   جنہوں نے اتنا خوبصورت محفل  پروگرام کا انعقاد کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کے میرپورخاص میں اس طرح کی محفلیں منعقد کرنے کا مقصد آقائے دوجہاں ﷺ کی محبت سے سرشار ہونا اور آپ ﷺ سے محبت کا اظہار کرنا ہے  اللہ تعالی ہم سب کو عشقِ رسول کی محبت سے سرشار کریں۔