میرپورخاص،23 نومبر ( اے پی پی): میرپورخاص ڈویژن میں سندھ بار کونسل کے الیکشن کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں زور و شور سے جاری ہیں،الیکشن 28 نومبر کو ہوں گے ۔
سندھ بار کونسل کے انتخابات میں ضلع میرپورخاص سانگھڑ کی سیٹ پر یونائیٹڈ پینل کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار معروف قانون دان و نوجوان قیادت میر نعیم تالپور اور نند کمار گوگلانی کے اعزاز میں گزشتہ رات معروف سماجی رہنماء ایڈوکیٹ راجہ عبدالحق اور ایڈوکیٹ ملک وقار احمد نے شاندار اور پرتکلف عشائیہ دیا۔اس موقع پر تمام وکیل دوستوں نے نامزد امیدواروں کو ووٹ اور تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔
عالیشان تقریب میں ایڈوکیٹ اور سابقہ ایم این اے ایس اے خان، ایڈوکیٹ علی حسن چانڈیو، ایڈوکیٹ ماما ھاشم لغاری، ایڈوکیٹ پونجو مل بھیل، ایڈوکیٹ دوست محمد کولاچی، ایڈوکیٹ سنتوش کلال، ایڈوکیٹ عبدالقدیر چوہان، میرپورخاص ، سانگھڑ، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹنڈو الہیار، مٹیاری، حیدرآباد کے وکلاء سمیت بار کے سینکڑوں وکلاء اورصحافی برادری نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سندھ بار کونسل کی الیکشن میں میرپورخاص عمرکوٹ تھرپارکر سے ایڈوکیٹ میر نعیم ٹالپر، ایڈوکیٹ نند کمار گوکلانی، ایڈوکیٹ شیر محمد وسان ، ایڈوکیٹ حمید اللہ ڈاہری اور ایڈوکیٹ فرانسز کھوکر میں مقابلہ ہے، ڈویژن بھر میں رجسٹر وکلاء ووٹرز کی تعداد 1500 کے قریب ہے۔











