میرپورخاص :ٹریزری آفس کے ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث  آگ لگ گئی

147

میرپورخاص،23 نومبر (اے پی پی ):ٹریزری آفس میرپورخاص کے ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث  آگ لگ گئی ، آتشزدگی کے باعث اہم ریکارڈ جل کر خاک ہوگیا ہے ۔

 واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پالیا، اکاؤنٹ آفیسر میرپورخاص نے بتایا کہ  آتشزدگی ، شارٹ سرکٹ کے باعث  لگی جبکہ  فوری طور پر آگ پر قابو پانے سے زیاہ تر قیمتی ریکارڈ  بچ گیا ہے۔