نوشہرہ ورکاں؛الائیڈ ہیلتھ پروفیشلنز و ہیلتھ کیئر کے  زیر اہتمام شان رحمت اللعالمین ﷺ تقریب  کا   اہتمام

86

 

نوشہرہ ورکاں،19 نومبر(اے پی پی): پنجاب گورنمنٹ کے حکم پر دیگر سرکاری اداروں کی طرح الائیڈ ہیلتھ پروفیشلنز و ہیلتھ کیئر نوشہرہ ورکاں کے  زیر اہتمام ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،  جس میں    حمد ونعت اور علماء اکرام کیجانب   سے  سیرت طیبہﷺ  پر  تقاریر  کی  گئی ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بامقصد پروگراموں کی بدولت نئی نسل کو حضور اکرمﷺ کی سیرت کوسمجھنے میں مدد ملے گی۔

تقریب میں تحصیلدار خالد ہمایوں ،ایم ایس سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر انور مقصود مان،

سی او میونسپل کمیٹی کنور عثمان سیعد، مولانا ظفر اقبال مصطفائی،حافظ شہزاد عطاری،طارق رضا عطاری خصوصی طور پر شریک  ہوئے ۔

تقریب میں ہسپتال کے سٹاف کے علاوہ شہر و علاقہ سے سماجی سیاسی اور مزہبی شخصیات اور صحافیان بھی شریک تھے اور

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرائی گئی۔