ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ؛ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان   میں   میلاد شریف کا اہتمام

111

ملتان، 19 نومبر (اے پی پی ):  ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے دفتر میں میلاد شریف کا اہتمام کیا گیا۔میلاد شریف میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں منیر انور نے تلاوتِ قرآن پاک کی جبکہ  شیراز مکی نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی۔یوسف اکرم، شاہد حقنواز، شعیب حاجی، محمد مدنی، ارسلان مشتاق، محمد عبداللہ نے آقائے دو جہاں رحمت العالمین خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں نذرانہ نعت کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت مبارکہ اور حیات طیبہ کے بارے میں بتایا گیا۔