وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی  علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری،عظیم مفکر اور شاعر مشرق  کو خراج عقیدت پیش کیا

85

لاہور، 9 نومبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ،وزیر اعلیٰ نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علامہ اقبال ؒکا پیغام امید اور خود داری کا ہے۔

انہوں نے  کہا وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں، نئے پاکستان کی بنیاد عدل،انصاف اور احساس جیسے  اصولوں پر رکھی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان اقبالؒ کے افکار کے مطابق نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔