وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائدِ ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی ملاقات

167

اسلام آباد،27نومبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائدِ ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایوانِ بالا میں شوآف ہینڈز سے انتخابات، قانون سازی میں سینیٹ کے کلیدی کردار اور اس کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ شوآف ہینڈز سےانتخابی عمل میں شفافیت اور ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔