وزیر اعظم عمران خان سے ایم  پی اے اشرف انصاری   کی  قیادت میں  انصاری برادران کے  وفد کی  ملاقات

189

اسلام آباد، 27نومبر(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے  انصاری برادران بشمول ممبر  پنجاب  اسمبلی اشرف انصاری  نے  ملاقات کی ہے ۔انصاری برادارن نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں  ملک میں معاشی استحکام اور خصوصاً کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ   کورونا وباء کے دوران حکومت  پاکستان کے اقدامات  اور مدبرانہ پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ۔انصاری برادران نے وزیرِ اعظم کے ویژن کو خطے میں دیر پا امن اور پاکستان کو خارجی محاذ پر نمایاں کامیابیاں دلوانے کا ضامن قرار دیا۔

انصاری برادران نے گجرانوالہ کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو خطِ غربت سے اوپر اٹھانے، صنعتوں کی بحالی، روزگار اور سستی رہائش کی فراہمی کیلئے  عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔