وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو منشیات فری اور عظیم تر بنانے کی جدو جہد جاری ہے: اعظم خان سواتی

95

لاہور، 5 اکتوبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر بارائے  نارکوٹکس کنٹرول اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بڑا بینچ اینٹی نارکوٹکس قانون کی انٹرپٹیشن کرنے جا رہا ہے، وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو منشیات فری اور عظیم تر بنانے کی جدو جہد جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈرگ فری کیمپس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزارت نارکوٹکس میں افرادی اور فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اس کے باوجود پوری محنت اور جذبے سے کام کر رہے ہیں  ۔انہوں نے  کہا کہ رانا ثنا اللہ خان کا کیس عدالت میں ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، منشیات کے تمام بڑے ڈیلروں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر بارائے  نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ ایک سال میں منشیات کے 252 کیسز عدالتوں میں آئے  منشیات کے خلاف حکومت جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ کیسز کا فیصلہ جلد کیا   جائے   اور ٹیکنیکل بنیادوں پر دیر نا کی جائے۔چند ماہ پہلے جب یہ زمہ داری ملی تو وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ یہ بڑی اہم وزرات ہےذمہ داری کے بعد ہر کالج اور یونیورسٹی کا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہوں۔

اعظم خان سواتی  نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں میچ فکس نہیں ہوگا وہ سیاست دان نہیں لیڈر ہیں،  سینٹ کا الیکشن اس کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1966 سے 1970 تک ایبٹ آباد پوسٹ گریجویٹ کالج میں ڈبیٹنگ کلب سے مسلک رہا ان سالوں میں کبھی بھی گورنمنٹ کالج لاہور سے جیت نہیں سکے دنیا میں کچھ بھی نا ممکن نہیں اگر کچھ کر دکھانے کی جستجو ہو ۔انہوں نے کہا کہ اگر قابل ہوں تو یہاں سے ہی وزیراعظم ،آرمی چیف ،ڈاکٹر اور وکیل پیدا ہوں گے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک انسانی جان کعبہ کی حرمت سے بھی بڑی ہے۔وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے منشیات کے خلاف جس عظم کا ایادہ کیا ہے مرکز اور پنجاب کی حکومت ان کے شامی بشانہ ہو گی۔

تقریب میں ڈاکٹر زرقاء سہروردی تیمور،ڈاکٹر جہانگیر ملک ،  ،ایم پی اے زینب منیر ،وائس چانسلر  جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی ،نارکوٹکس آفیسرز،   طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔