شکرگڑھ؛ اسسٹنٹ کمشنر کا   بدوملہی اور  نارووال میں قائم سہولت بازاروں کا دورہ

215

شکرگڑھ،05 نومبر( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر نارووال سیدہ تہنیت بخاری نے ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان لک کی ہدایت پر جمعرات کو یہاں بدوملہی اور نارووال میں قائم سہولت بازاروں کا دورہ کیا،اےسی نارووال نے سہولت بازار میں آٹا،چینی ،گھی کے سٹال کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔

 اس موقع پر سیدہ تہنیت بخاری نے سہولت بازار میں تعینات افسران کی حاضری رجسٹر کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق کام کریں اور بغیر اطلاع کے کوئی بھی افسر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ ہو، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فوکل پرسن پرائسز اسسٹنٹ کمشنر نارووال کو روزانہ کی بنیاد پر طے ہونے والی قیمتوں کے بارے بھی اگاہ کیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن پرائسز وڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز سمیت  چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وقار بھٹی ،ریو نیو آفیسر محمد ارشد اور فوڈ انسپکٹر ملک محمد شفیق بھی موجود تھے۔