وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

103

اسلام آباد۔26نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے ایم او یوز کی توثیق کر دی ،پاور ڈویژن آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے ایم او یوز کی بنیاد پر مذاکرات جاری رکھے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے گیس چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت پر زور دیا، گھریلو اور کمرشل شعبے کی گیس چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں کمیٹی کی ہدایت کی۔پیٹرولیم ڈویژن کی کمیٹی کو سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔کمیٹی کو سردیوں میں گیس طلب و رسد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،صنعتی شعبے کو سردیوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کی جائے گی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی میں ترجیح دی جائے۔