پرائیویٹ وین ایسوسی ایشن کی جانب سے جوھرآباد مین تحفظ ناموس رسالت (ص)ریلی کا انعقاد

272

خوشاب،16 نومبر ( اےپی پی): پرائیویٹ وین ایسوسی ایشن کی جانب سے جوھرآباد مین تحفظ ناموس رسالت (ص)ریلی کا انعقاد  کیا گیا۔ریلی کالج چوک سے سرورشہید چوک تک ریلی نکالی گئ۔  ریلی کے شرکاء نے فرانس کے خلاف نعرے بازی کی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائکاٹ کا عزم کیا ۔ریلی کے شرکاء نے واقعہ قائد آباد کی بھی شدید مزمت کی اور کہا کہ عمران حنیف جو کہ سچا عاشق رسول بھی تھا اس کو ناحق قتل کیا گیا اور جو مذہب کے نام پر ایسا کرتا ہے اس کا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ علما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ایک مسلمان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے فرانس کی جتنی بھی مصنوعات ہیں ان کا بائکاٹ کرنا چاہیے ۔