پشاور پولیس بڈھ بیر واقعہ میں ملوث افراد کو  گرفتار کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے: ایس ایس پی آپریشنز منصور امان

349

پشاور، 19نومبر(اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ کی ہدایت پر پشاور  کیپٹل سٹئ  پولیس نے معصوم بچی کے جلانے کے واقعے میں  ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن  کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف کپٹیل سٹی پولیس محمد علی گنڈاپور کی سرپرستی میں خود اس کیس کی نگرانی کررہا ہوں۔ ایس ایس پی پشاور نے کہا کہ  میں نے علاقہ کا دورہ کیا ہے اور بڈھ بیر واقعہ کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں جبکہ جدید ساننسی طریقے سے اس سفاک واقعہ کی تحقیقات  کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخواہ پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ مصصوم  جانوں سے کھیلنے والے افراد  کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی  خیبر پختون خواہ نے صوبے بھر کے ریجنل اور ڈسٹرکٹ افسران  کو بھی اس سلسلے  میں  حصوصی احکامات جاری  کردئیے ہیں اور امکان ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے۔