پنڈی بھٹیاں؛ تھانہ صدر پولیس کی کارروائی، دوران تلاشی گاڑی سے پانچ کلو گرام چرس برآمد  

107

پنڈی بھٹیاں، 16نومبر (اے پی پی ):تھانہ صدر پولیس کی کارروائی، موٹر وے انٹر چینج پر دوران تلاشی گاڑی سے پانچ کلو گرام چرس برآمد  کر  لیا  گیا ۔

میانوالی کا رہائشی منشیات اسمگلر جو کہ اپنے آپ کو ایک نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر ظاہر کرتا  ہے  کی گاڑی کی جب پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو گرام چرس برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق ملزم بلال پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔