پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو ایک ماڈل ریاست بنا ئے گی ؛ معاون خصوصی عثمان ڈار

225

سیالکوٹ،21نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ این اے 73 کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جارہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے مشن کی تکمیل کریں گے شہر میں جاری ترقی کے عمل میں مزید بہتر ی لائی جارہی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو ایک ماڈل ریاست بنا ئے گی اور صحت صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو حل کریگی تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اتراجائے۔تحریک انصاف ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن کے خاتمہ کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے قلعہ سیالکوٹ پر کھلی کچہری میں این اے 73 کے عوامی مسائل سنتے کے بعد محکموں کو جلد از جلد حل کروانے کیلئے ہدایا ت جاری کیں۔ موقع پر، صوبائی وزیر چودھری اخلاق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیالکوٹ فاروق صادق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو میر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سلمان اقبالبھی موجود تھے۔ محمد عثمان ڈار نے کہا کہ این اے73کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہورہے ہیں جن علاقوں کو ماضی کے نمائندوں نے نظر انداز کیا وہاں ترقیاتی منصوبے شروع کروائے گئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عوامی خزانے کو قوم کی امانت سمجھتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی میں بھی بلا امتیاز لوگوں کی ضروریات کے مطابق کام کرائیں گے۔