سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، وارداتوں میں ملوث گینگ کا  سرٖغنہ  عرفان گرفتار

212

سیالکوٹ،21 نومبر(اے پی پی ):تھانہ حاجی پورہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گھروں سے قیمتی سامان چوری کرنے ، موٹر سائیکلز اور چنگ چی رکشہ  چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ عرفان عرف فانہ اور امیر حمزہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ میں 02عدد موٹر سائیکل،03عددچنگ چی رکشے دیگر قیمتی گھریلو سامان برآمد کیا گیا  ہے ۔  ملزمان  کی گرفتاری سے08مقدمات ٹریس اور درجنہوں وارداتوں کے انکشافات ہوئے ہیں ،ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔