چنیوٹ،13نومبر(اے پی پی): آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف پولیس نے گھیرا تنگ کر لیا، اشتہاریوں کے شناختی کارڈ، بنک اکاؤنٹ اور سیمیں بلاک کروانے کا عمل جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی اوبلال ظفر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ چنیوٹ پولیس نے 317 مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈ حاصل کرلیے ہیں جبکہ نادرا کے زریعے مختلف مقدمات میں مطلوب 128 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک کے تعاون سے 118 اشتہاریوں کے بنک اکاؤنٹس بلاک کروانے کا عمل جاری ہے اور 116 اشتہاریوں کی سیمیں بلاک کروانے کے لیے پی ٹی اے کو لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی اوبلال ظفر نے کہا کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری اورامن و امان کے قیام کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔