ڈی پی او، ہری پور کاشف ذوالفقار  کا تھانہ غازی میں کھلی کچہری کا انعقاد

339

ہری پور، 05 نومبر( اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام کی سہولت کے لئے تحصیل غازی میں پولیس اسسٹنس لائنز (پال آفس) کا قیام جلد  عمل میں لایا جائے گا۔

ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار    کی جانب تھانہ غازی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ منعقدہ کھلی کچہری میں ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار، ڈی ایس پی سرکل غازی شاہنواز خان،ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن کے علاوہ علماء اکرام، سابقہ بلدیاتی ومیڈیا کے نمائندگان، لیڈیز اور معززین علاقہ کی کثیر تعد اد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ ڈی پی او ہری پور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کے خاتمے کے لئے آج ہم آپ کی دہلیز پر تشریف لائیں ہے. تاکہ آپ کے مسائل سُن کران کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔ عوام کے مسائل بروقت حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکر آپ کے لئے ہر ممکنہ آسانیاں پیدا کریں گئے۔دوران کھلی کچہری شرکاء نے تحصیل غازی میں پال آفس کا قیام، منشیات فروشی، کم سن ڈرائیورز، شادی بیاہ  کی تقریبات لاؤڈ سپیکر، ہوائی فائرنگ اورمنشیات کا استعمال، ڈی آر سی، لیزان کمیٹیوں، تھانہ میں لیڈی سٹاف کی تعیناتی اور پولیس رویہ کے متعلق و دیگر مسائل سے ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا۔

ڈی پی او ہر ی پور نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ہری پور پولیس کم وسائل کے باوجود بھی عوام کے عزت نفس اور ضلع میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔عوام مسائل کی بروقت نشاندہی کریں۔ میرے و دیگر پولیس افسران کے دفاتر عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے بروقت کھلے ہیں۔ ہم بلا تفریق و امتیاز قانون کے عمل داری کویقینی بنائیں گے۔