کشمور؛ کندہ کوٹ کے کچے میں پولیس کا مغویوں کی بازیابی کیلئے   آپریشن، 3 ڈاکو ہلاک

177

کشمور،26نومبر(اے پی پی ):  کندہ کے کچے سے دو ہفتہ پہلے ڈاکوں نے تین افراد کو اغوا کیا تھا جن کی بازیابی کے  کیلئے  ایس ایس پی کشمور کی سربراہی  میں کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن مسلح ڈاکوں نے جدید اسلحے کے ساتھ پولیس پر فائرنگ  کی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے  ہیں، ہلاک ہونے والے ڈاکوں کی شناخت شمس جاگیرانی، علی بخش جاگیرانی اور ایاز جاگیرانی کے نام سے ہوئی  ہے۔

 پولیس نے ڈاکوں کے ٹھکانے تباہ کردیے ہیں آپریشن کے دوران دونوں اطراف سے جدید اسلحے سے فائرنگ اور راکیٹ لانچر فائر ہونے کی وجہ سے علاقے میں خوف کی صورتحال پیدا ہو  گئی ،  علاقہ مکین گھروں تک محدود ہو  کر  رہ  گئے ہیں ۔

 ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ آپریشن   کے   دوران   دو ڈاکو ہلاک ہوگئے  ہیں، مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔