04 نومبر )اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں کوٹلی نجابت روڈ تا بستی اللہ وسایا، بستی منہو روڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ 6 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے 7 کلومیٹر روڈ تعمیر کی جائے گئی،15 کروڑ روپے کی لاگت سے ہیڈ محمد والہ تا نوب پور روڈ 6 کلومیٹر سٹرک کی کشادگی منظور کی گئی ہے اور شیر شاہ بائی پاس تا چک آر ایس روڈ کی 9 کروڑ روپے سے زائد کی 13.50 کلومیٹر سڑک کی تعمیر منظور کی گئی ہے۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ خانیوال گیسٹ ہاؤس تا جہانیاں ہاؤس ہیڈ برج 4.17 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر و مرمت منظور کی گئی ہے ، 4.17 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و تعمیر پر 9 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب علاقے کی ترقی کے خواہاں ہیں کمشنرکا تمام ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم صادر فرمایا ۔ جاویداختر محمود نےکہا کہ سکیموں کی تکمیل میں تاخیر، معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔











