سیالکوٹ،11 نومبر ( اے پی پی) کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ کا ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ اور سیالکوٹ میں آٹا ٹرکنگ سیل پوائنٹس ، غلہ منڈی اور سہولت بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا۔ آٹا اور چینی کی دستیابی سمیت اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کمشنر کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں قائم 10آٹا کے سیل پوائنٹس ہیں جہاں پر 20کلوگرام وزنی آٹا کا فی تھیلہ 855روپے میں شہریوں کو فروخت کیا جارہا ہے اور روزانہ 23ہزار 600 تھیلے مہیا کئے جارہے ہیں۔











