گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع

85

ایبٹ آباد،16 نومبر(اے پی پی):گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی ہے، اب تک  گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مقامی آبادی اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔

ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق برف باری کا سلسلہ رکتے ہی سڑکوں کو مکمل بحال کر دیا جائے گا۔ سیاح دوران برف باری سفر سے گزیز کریں۔جی ڈی اے، پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔