ہفتہ شان رحمتہ للعلمینﷺکے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال نارووال میں میلاد کانفرنس کا انعقاد

119

شکرگڑھ، 18 نومبر ( اے پی پی) : وزیر اعلی پنجاب  کی خصو صی ہدایات کی رو شنی اور ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زما ن لک کی زیرنگرانی ہفتہ شان رحمتہ للعلمینﷺکے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال نارووال میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خالد مہما ن خصوصی، جبکہ ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز ،ڈی ایچ اوز ڈا کٹر محمد طارق،ڈاکٹر زاہد رندھاوا، ڈا کٹر محمد نوید حیدر ،اے ایم ایس ڈاکٹر محمد سرفراز، ڈاکٹر محمد افضال راجپوت، انچارج شعبہ ڈائیلاسز طارق شاہین کے علاوہ پیر سید طلحہ شاہ بخاری ،علا مہ قاری غلا م غو ث نقشبندی، قاری نورعالم  و دیگر مقامی علمائے کر ام اور فیلڈ سٹا ف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پیر سید طلحہ شاہ بخاری اور علامہ پیر محمد غلام غو ث نقشبندی نےمیلاد کانفرنس  سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ حضور سید الانبیا خا تم النبین ﷺ کی ولادت باسعادت کا ئنا ت کی سب سے بڑی خوشی ہے، جسے اللہ تعالی نے بھی قران کریم میں منانے کا حکم دیا ھے، اور اللہ تعالی کی طرف سے ہر آنے والا دن حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام فضیلت اور مرتبے کو بلند کرنے کا وعدہ فرمایا ھے، میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم  منانا ہر مسلما ن کا ایما نی تقا ضا اور حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پیارے آقا کی سیرت طیبہ قیامت تک کے لئے  تمام معاشروں کے لئے مشعل راہ ھے ، اور نبی کریم ﷺکا اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ھونا، دنیا و آخرت میں کا میابی کی ضمانت ھے لہذا وقت کی ضرورت ھے ہم اپنے بچوں کو پیا رے آقا کریم ﷺ  کی محبت سے روشناس کرائیں کیونکہ حضور سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی اصل ایمان ھے، اور دوجہانوں میں کامیابی کا زریعہ ھے۔ میلاد کانفرنس میں اسٹیج سیکریٹری طارق شاہین سمیت دیگر نعت خواں حضرات نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے عشاقان کے دل موہ لئے ۔کانفرنس کے اختتام پر پیر طلحہ شاہ بخاری نے ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز کی طرف سے میلاد کانفرنس کے شاندار انتظامات،  جبکہ صو بہ بھر میں ہفتہ شان رحمتہ للعلمین ﷺکے انعقاد پر وزیر اعلی پنجاب کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا، اور اس موقع پرانہوں نے ملکی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی-