ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں درود و ثناء، سیرت النبیؐ سمیت  پُرنور محافلوں کا انعقاد جاری

120

رحیم یار خان، 18 نومبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں درود و ثناء، سیرت النبیؐ، ختم قرآن پاک سمیت دیگر پُرنور محافلوں کا انعقاد جاری ہے۔

تیسرے روز تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے مابین مقابلہ سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمؐ نے اخوت و بھائی چارے کا لازوال پیغام دیا۔آپؐ کی دنیا میں آمد سے جہالت و مایوسی کے تمام اندھیرے چھٹ گئے۔ دیگرمقررین نے کہا کہ

آقائے دو عالم ؐ کی آفاقی تعلیمات سے پر امن معاشرے کی تشکیل سے پرچم اسلام پوری دنیا میں سربلند ہو گیا۔ ہمیں اپنے تمام اعمال میں قرآن و سنت پر عمل کرنا ہو گا اسی میں ہم سب کی فلاح و نجات کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی زندگی ہمارے لئے سب سے بہترین نمونہ ہے۔اگر ہم دنیاو آخرت میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اسوہ رسول کریمؐ پر عمل کرنا ہو گا۔