ہنگو؛ڈپٹی کمشنر منصور ارشد  کا   ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

227

ہنگو، 08نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر منصور ارشد  نے  ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور  ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی وارڈ  کا بھی معائنہ کیا، ہسپتال میں ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے کہا کہ ہسپتال کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔عوام کو تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال عملہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور عوام کو علاج معالجہ میں آسانی پیدا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ناقص انتظامات اور عدم سہولیات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔