19 دسمبر کو پاکستان میں تاریخی ایونٹ ہونے جا رہا  ہےجیت کر پاکستان کا نام روشن کرونگا: پاکستانی باکسر محمد وسیم

100

اسلام آباد، 15 دسمبر ( اے پی پی): فالکن کے نام پہنچانے جانے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار میں پروفیشنل فائٹ کرنے جارہا ہوں۔19 دسمبر کو پاکستان میں تاریخی ایونٹ ہونے جا رہا ہےجسکو جیت کر پاکستان کا نام روشن کرونگا۔اپنے ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل کہ تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ میں عامر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی محنت سے یہ ٹائٹل فائیٹ پاکستان میں ہوتہی ہے اور تمام پاکستانی میرے کیے دعا کریں۔

انہوں  نے مزید کہنا تھا کہ میں کوشش کرونگا کہ یہ ٹائٹل پاکستان کے نام کروں۔