ریاض؛ پاکستانی سفیر کا راجہ علی اعجاز کا”پاک ، سعودی تعلقات ،خطے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلینجز” پر لیکچر

276

ریاض،17 دسمبر (اے پی پی): سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر   راجہ علی اعجاز  نے  “سعودی ،کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (وار ونگ) میں وار کورس  کے طلباء کو ” پاک ، سعودی تعلقات اور خطے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلینجز ” پر لیکچر دیا۔

 لیکچر کے دوران کمانڈنٹ میجر جنرل جادو راؤیلی، سفیر راجہ علی اعجاز نے  پاکستان کی مختصر تاریخ ، سعودی عرب تعلقات ، سیاسی ، معاشی اور سلامتی کے پہلوؤں کی موجودہ حیثیت ، مملکت ، او آئی سی اور پاکستان سعودی عرب میں پاکستانی باشندوں کے کردار اور 21 ویں صدی میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر روشنی ڈالی۔

 آخر میں طلباء نے علاقائی صورتحال اور اس کے پاکستان، سعودی عرب تعلقات پر پڑنے والے اثرات سے متعلق متعدد سوالات پوچھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی سفیر کو سعودی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں لیکچر دینے کے لئے بلایا گیا تھا۔ بھارتی آرمی چیف نے کالج کا دورہ کرنے کے صرف دو دن بعد اس لیکچر کو  شیڈول کیا تھا