اوکاڑہ، 23دسمبر(اے پی پی): شیرگڑھ پولیس نےکارروائی کرکے متعدد چوری شدہ پیٹر انجن برآمد کر لئے۔
نواحی علاقہ 29 ڈی سے نامعلوم چوروں نے مختلف زمینداروں کے پانچ سے زائد پیٹرانجن چوری کر لیےواقعہ کی اطلاع ملنے پرایس ایچ او شیرگڑھ عدنان رفیق فوراً موقع پر پہنچے اور چھان بین کے بعد اوکاڑہ کباڑ مارکیٹ میں ریڈ کیا جہاں پرچوری شدہ دو پیٹر انجنوں کو کھول کر پرزہ پرزہ کر دیا گیا تھاجبکہ دوسرے انجنوں کو کھولاجارہا تھا پولیس نے تمام چوری شدہ پیٹرانجن برآمد کرکے مالک دکان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، جس سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔











