اوکاڑہ؛ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

102

اوکاڑہ،22دسمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ  پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں پولیس تھانہ بصیر پور نے کارروائی کرتے ہوئے قاسم سعید نامی ملزم سے 9 کلو چرس برآمد کرلی ۔ملزم  مبینہ طور پرمختلف اضلاع میں چرس سپلائی کرتا تھا ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔