ملتان ڈویژن انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز ایم سی جی گراونڈ نزد نواں شہر میں لیے گئے

375

ملتان ، 22 دسمبر (اے پی پی ): ملتان ڈویژن انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز ایم سی جی گراونڈ نزد نواں شہر میں لیے گئے۔

 سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کے زیر اہتمام

انٹر ڈویژن ساؤتھ پنجاب انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ جوکہ 24دسمبر2020سے بہاولپور میں کھیلا جائے گا اس سلسلہ میں ملتان ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان  کی ٹیمیں حصہ لیں گی اس سلسلے میں ملتان ڈویژن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹرائلز منعقد کیے گئے جس میں ملتان  لودھراں وہاڑی اور خانیوال چاروں اضلاع کی انڈر 16 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

 ان ٹرائلز میں ملتان ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے ہدایات دی اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے ٹرائلز کی نگرانی کی اور ٹرائلز پر منظور لطفی نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جبکہ سلیکشن کمیٹی ڈویژنل کوچ ناصر حسین اور مخدوم مظفر عالم شاہد گل پر مشتمل تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کی بولنگ اور بیٹنگ کے ٹرائلز لیے اور انہیں ہر طرح کی گائیڈ لائن بھی دی اور کہا کہ حتمی سولہ رکنی ٹیم 24 تاریخ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔