ایبٹ آباد،02 دسمبر(اے پی پی ): اسپیکر خیبر پختونخوااسمبلی مشتاق غنی نے بدھ کو یہاں ہیلتھ انشورنس کارڈ تقسیم کیے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں اسپیکر خیبر پختونخوااسمبلی مشتاق غنی نے کہاکہ انصاف صحت کارڈ موجودہ حکومت کاہرخاندان کے افراد کے علاج معالجے کے لئے بہترین اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مشتاق غنی نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ہم سب عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔