اغوا برائے تاوان کی جھوٹی ایف آئی آر ،مبینہ مغوی کو   موٹروے پولیس  نے  گرفتار  کر لیا

149

اسلام آباد،  یکم دسمبر(اے پی پی ): اغوا برائے تاوان کی جھوٹی ایف آئی آر ،مبینہ مغوی کو   موٹروے پولیس  نے  گرفتار  کر لیا۔

گزشتہ روز محمد نعیم ولد سلطان احمد نے تھانہ سہالہ اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس کا بھائی آصف شہزاد ایک دن سے لاپتہ ہے اور آج اسے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے فون کال کے ذریعے بتایا گیا کہ انہوں نے اس کے بھائی کو اغوا کر لیا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے  تاوان طلب کیا گیا ہے ۔

بعدازاں موٹروے پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ایک نوجوان موٹروے پر بس کے ذریعے سفر کر رہا ہے جو مبینہ طور پر اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں مغوی ہے ۔لہذا موٹروے پولیس نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے بسوں کی چیکنگ شروع کر دی اور کلرکہار  پر ایک بس جو کہ کراچی کی جانب جا رہی تھی اس  سے آصف شہزاد کو حراست میں لے لیا گیا لیکن آصف کے  ہمرا کوئی اغواکار موجودہ تھا نہ ہی اس کے اغوا  ہونے کے کوئی شواہد  ملے اور بظاہر یہ معلوم ہوتا تھا کہ آصف اپنی مرضی سے سفر کر رہا ہے ۔معاملے کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دے دی گئی ہے جس  پر  مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔