اینٹی کرپشن کا عالمی دن، ڈی سی آفس  سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

84

جیکب آباد ، 09 دسمبر (اے پی پی ): اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنردفتر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے رکھے تھے جس میں کرپشن فری پاکستان کے نعرے درج تھے۔ ریلی میں ضلع بھر کے مختلف محکموں کے دو درجن سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔

 اس موقع  پر  اسسٹنٹ کمشنر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا  کہ ملک میں کرپشن بہت زیادہ ہے، ملک پاکستان کو کرپشن فری بنانے کا عہد ہے۔ ریلی کے ذریعے عوام و تمام محکموں کو آگاہی دینا ہے کہ کرپشن سے پاک معاشرہ ملک کو بہتری طرف لے جائے گا۔