بزدار حکومت کا ایک اور احسن اقدام،اشٹامپ پیپرز کا تمام سسٹم کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا

80

ملتان، یکم دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ایک اور احسن اقدام،اشٹامپ پیپرز کا تمام سسٹم کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے عام شہریوں کی جائیدادوں کی خریدو فروخت میں جعلی سازی کرنے کے آگے بندھ باندھ دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے 278 اشٹامپ فروشوں میں سمارٹ کارڈ تقسیم کر دیئے ہیں، سمارٹ کارڈ کی تقسیم کی تقریب ریونیو  کھلی کچہری باغ لانگے خان میں منعقد ہوئی۔

 ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص جائیداد کی دستاویزات میں ہیرا پھیری نہیں کر سکے گا،اشٹامپ فروش کو سمارٹ کارڈ کے ذریعے اشٹامپ پیپر جاری کئے جائیں گے۔

عامر خٹک نے کہا ہر اشٹامپ پیپر پر کمپیوٹر نمبر اور تاریخ درج ہو گی، اب دوسرے اضلاع کے اشٹامپ پیپرز استعمال نہیں کئے جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب جائیداد کی خریدوفروخت کے لئے  پچھلی تاریخوں کے اشٹامپ پیپر استعمال کرنے کی دو نمبری بھی ختم ہو جائے گی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ شہریوں کی جائیدادوں کا کسٹوڈین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا ون ونڈو آپریشن ہے شہریوں کے تمام ریونیو مسائل ایک چھت حل کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ریونیو کھلی کچہری میں عوام کا رش اس کی کامیابی کی دلیل ہے۔

اے ڈی سی ریونیو طیب خان، اے سیز عابدہ فرید،آبگینے خان، انچارج اے آر سی عائشہ بھی موجود تھی۔