بہا ولنگر ،24 دسمبر (اے پی پی ): رفاقت علی نسوآنہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔کھویا یونٹس، سویٹس شاپس سمیت متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ، 3 فوڈ پوائنٹس سیل ،کھوئے کی تیاری میں گھی اور وئے پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے پر ایک کھویا یونٹ کو سیل کردیا گیا،دوران چیکنگ ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔115 کلو وئے پاؤڈر اور 5 کلو گھی برآمد کیا گیا۔ مدثر ملک پروڈکٹس یونٹ کو ڈیری مصنوعات کی تیاری میں ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ کرنے پر سیل کردیا۔ تیار مصنوعات پر لیبلنگ نہ ہونے اور پراسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی بہتات پر پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا گیا, 110 کلو کھویا، 55 کلو ویجیٹیبل فیٹ برآمد جبکہ 25 لٹر غیر معیار ی دودھ تلف کر دیا گیا۔
رفاقت علی نسوآنہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فخر ملت سویٹس پروڈکشن یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں گندا پانی، تیار خوراک میں مکھیاں پائے جانے پر سیل کی, اشیائے خورونوش کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کا استعمال معدے اور جگر کی مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے, خوراک کی صورت میں زہر بیچنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔











