ملتان ،24 دسمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے پاکستان لائنز یوتھ کونسل کی پراجیکٹ منیجر فروا نقوی کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی اور اے سی سٹی عابدہ فرید بھی موجود تھی اے سیز محمد زبیر، مدثر ممتاز اورایڈیشنل ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد بھی موجود تھے اور ملاقات میں پاکستان لائنز یوتھ کونسل کی طرف کورونا سے بچاو کے لئے پی پی ایز کا عطیہ دینے کی پیش کش کی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی پاکستان لائنز یوتھ کونسل کی قومی خدمت کے جذبہ کی تعریف کی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا وباء سے بہترین حکمت عملی کے ساتھ نمٹ رہی ہےاور کہا کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہےعالمی وباء کی موجودہ صورتحال میں سماجی خدمت کے ادارے حکومت کا ہاتھ بٹائیں،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں نشتر ہسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ ہےضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیوز میں بھی ڈاکٹرز بھی مریضوں کی خدمت کررہے ہیں۔
عطیہ میں ملنے والے پی پی ایز نشتر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیرانتظام ہسپتالوں کو دئے جائیں گے عامر خٹک نے کہا کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی مہلک ہے۔
شہری وباء سے بچنے کے لئے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں فروا نقوی نے کہا کہ پاکستان لائنز یوتھ کونسل این 95 ماسک، انفراریڈ تھرمامیٹر اور ڈسپینسر عطیہ کرنے کی خواہاں ہے اور کہا کہ فل باڈی اوور آل،پلس آکسی میٹر،سینی ٹائزر،انٹی بیکٹیریل ڈس انفکٹینٹ اور دیگرپی پی ایز بھی سامان میں شامل ہےعطیہ کیا جانےوالا سامان7 فروری کو پروقار تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔











