ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے نویں جماعت کے انرولمنٹ کی تاریخ  میں مزید توسیع 

117

سکھر، 15دسمبر( اے پی پی ):  ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے ڈپٹی سیکریٹری ون نصیر احمد لغاری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکھرتعلیمی بورڈ سے منسلک تمام نجی شعبوں کے سکولوں کے ذریعے تعلیمی سیشن 21۔ 2020 کے امتحانات میں حصہ لینے کے لیے انرولمنٹ فارم اور رجسٹریشن فارم وصول کرنے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2020 تک توسیع کی گئی ہے۔ مزید برآں فارم کی فیس 100 روپے، تمام گروپوں کے ریگیولر امیدواروں کی انرولمنٹ فیس 600 روپے اور پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔