نوشہرہ:ہسپتال پنجاب میں اچھی کارکردگی کی بنیاد ہر پانچویں نمبر پر آ گیا

146

نوشہرہ ،15دسمبر (اے پی پی )نوشہرہ ورکاں میں واقع تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنجاب میں اچھی کارکردگی کی بنیاد ہر پانچویں نمبر پر آ گیا، پنجاب میں تحصیل سطح پر قائم  127ھسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ  کے دوران ھسپتالوں کے عملہ کی کارکردگی۔اور احاہ ھسپتال میں صفائی و دیگر معاملات کی صورتحال کو دیکھا جاتاہےاور تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال نوشہرہ ورکاں میں عملہ ھسپتال کی کارکردگی 2018  میں 123 نمبر تھا اور ماہ نومبر 2020 کی کارکردگی کو دیکھتے ھوئے پنجاب بھر کے تحصیل ھسپتالوں کی تقابلی صورت میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر پانچواں نمبر دیا گیاہے

جس پر سٹاف میں خوشی کا سماں دیکھا گیا ہے، اور پنجاب سطح پر مرتب شدہ رپورٹ کا لیٹر اور نوشہرہ ورکاں تحصیل ھسپتال کی اچھی پرفارمنس پر تعریفی لیٹر بھی جاری کیا گیا ہے اور ایم ایس  تحصیل ھسپتال نوشہرہ ورکاں ڈاکٹر عرفان ریاض کا کہنا ھے کہ ان کے پاس ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کر دیا جائے تو وہ مزید بہتر کام کر سکتے ہیں ۔