جنوبی پنجاب میں الگ انتظامی سیٹ اپ سے حقیقی معنوں میں ریلیف ملنے کا آغاز ہوگیا ہے: ایڈیشنل آئی  جی ظفر اقبال اعوان

166

ملتان، 02 دسمبر (اے پی پی ):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے جانب سے جنوبی پنجاب میں الگ انتظامی و پولیس سیٹ اپ سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملنے کا آغاز ہوگیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اپنے مکمل انفراسٹرکچر کی جانب سے تیری سے گامزن ہے جس سے اس خطے کے ادارے مزید مضبوط ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں منعقدہ وڈیو لنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وڈیو لنک کانفرنس میں پولیس و انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ  ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پولیس اور انتظامیہ مشترکہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں،پولیس ریونیو معاملات اور قبضہ مافیا کے خلاف جنگ میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کی  انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،حکومت پنجاب کے وژن کے تحت موثر پولیسنگ کے ذریعے کرائم کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کیپٹن ریٹائڑڈ ظفر اقبال اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آر پی آوز اور ڈی پی اوز سمیت فیلڈ افسران کو  اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات سننے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ پولیس فورس پر  عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔

قبل ازیں وڈیو لنگ کانفرنس میں جنوبی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔