ملتان؛ڈپٹی کمشنر کا مستحق اشٹامپ فروشوں کو انصاف صحت کارڈ فراہم کرنے کا اعلان

137

ملتان، 02 دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرعامر خٹک سے اشٹامپ فروش یونین کے وفدنے ملاقات کی۔جس دوران ڈپٹی کمشنرنے مستحق اشٹامپ فروشوں کو انصاف صحت کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا، جس کیلئے اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا  کمیٹی میں اے سٹی عابدہ فرید اور اشٹامپ فروش یونین کاایک نمائندہ شامل ہو گا، صحت کارڈ دوسرے فیز میں ہونے والے سروے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اشٹامپ فروشوں کو کچہری میں فراہم کی گئی جگہ پر موجود تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سمارٹ کارڈ سسٹم کے پیش نظر اشٹامپ فروشوں کو فری وائی فائی فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، اشٹامپ فروش حکومت کے ریونیو میں اضافہ کرنے کے حوالے سے انقلابی کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشٹامپ فروش صرف منظور شدہ جگہ پر ہی اشٹامپ فروخت کرسکیں گے ،کسی اشٹامپ فروش کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔