جیکب آباد ،23دسمبر (اے پی پی ):جیکب آباد کے تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جوا بکی کے اڈے پہ چھاپہ مارا کر 08 ملزمان 01 محمد ایوب 02 نیاز جکرانی، 03 دھنی بخش سومرو، 04 عبدالخالق سومرو ،05 نور حسن سومرو، 06 خلیل رند، 07 پیران ڈنو سومرو، 08 ضمیر حسین لاشاری، اور علی اصغر ابڑو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوا میں استعمال ہونے والا 01 عدد ٹی وی ، 01ریسویر 07 موبائل فونز، جوا بک، اور 16080 روپے نقدی برآمد کر لی ہے،جس کی تھانہ ایئرپورٹ پہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔











