ہری پور،23دسمبر( اے پی پی ):مسیحی برادری کے مذیبی تہوار کرسمس کےموقع ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امجد حسین کے سینٹ جان چرچ نے ہری پور کا دورہ کیا ۔
ہری پور پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا ہے۔ ڈی پی او ہری پور نے مسیحی برادری کے شرکائ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو پورے مذہبی حقوق حاصل ہیں ،مسیحی برادری ہماری سوسائٹی کا ایک اہم حصہ ہے۔ کورونا کی بڑھتی ہوئی وبائ کے پیش نظر آپ اپنے تمام کرسمس کی تقریبات میں حکومت کی جانب سے کی گئی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ماسک، ہینڈ سنٹائیزر اور سوشل ڈیسٹنس کا خاص خیال رکھیں۔ ضلع بھر میں کرسمس کے مو قع پر مہذہبی تہواروں کو سیکورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جس کے لئے پچھلے سالوں کی نسبت ہری پور میں تمام چرچوں اور تقریبات کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور ہر ممکنہ تعاون بھی کیا جائے گا۔











